نئی دہلی،3؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا میں بدھ کو کانگریس لیڈر ششی تھرور اور وزیر خارجہ سوراج کے درمیان ہندی کو لے کر دلچسپ بحث دیکھنے میں آئی۔دراصل ششی تھرور نے اقوام متحدہ (یواین)میں ہندی کو سرکاری زبان کے طور پر تسلیم کئے جانے کا معاملہ اٹھایا۔تھرور نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ہندی کی رسمی زبان کے طور پر ہندی کی شناخت ناکام کوشش ہے۔اس وقت ہمارے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ہندی بولتے ہیں، مستقبل میں بعض غیر ہندی بولنے والا وزیر اعظم اوروزیر خارجہ بن جائے گا۔بتا دیں کہ اقوام متحدہ (یواین)میں ایک زبان کو سرکاری منظوری کے لئے رکن ملک کو اس کے لئے ادا کرنا ہوتا ہے۔ششی تھرور کے سوالوں پر وزیر خارجہ نے جواب میں کہا کہ کانگریس لیڈر کو معلومات نہیں ہے،اگر وہ سوچتے ہیں کہ ہندی صرف ہندوستان میں بولی جاتی ہے، تو وہ غلط سوچ رہے ہیں۔ہندی فیجی میں سرکاری زبان کے طور پر منظورشدہ ہے۔